November 26 protest case: Non-bailable arrest warrant issued for Aleema Khan for the 13th time
Posted By: Amjad on 18-02-2026 | 10:24:33Category: Political Videos, Newsانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کر دیے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت میں علیمہ خان پیش نہ ہوئیں جس پر ان کے وکلا کی جانب سے دائر کردہ استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے علیمہ خانم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ان کے دونوں ضمانتیوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں موجود رہی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق استغاثہ کے 38 گواہان اب تک عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر سماعت میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو ہر حال میں 19 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ علیمہ خان اور ان کے ضمانتیوں کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف یہ 13ویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

CTD conducts major operations in various cities of Punjab, arrests 16 terrorists including suicide bomber
If Iranian ships come even close to our blockade, they will be destroyed. Trump's new threat
To prevent electricity from becoming expensive, the government has decided to implement load management for 2 hours and 15 minutes daily.
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months












