Stock market plunges, 100 index falls more than 5,000 points
Posted By: Jabba on 29-01-2026 | 11:28:57Category: Political Videos, Newsپاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Sussex enter three-year financial framework agreement for funding under ECB policy
BCB receives investigation report on sexual misconduct allegation
No ICC Board meeting so far; no progress on Pakistan's threat
T20 World Cup warm-up - Jagadeesan slams 55-ball 104; AFG start with win
DC look to tame Giants when it matters most
Kamindu Mendis makes World Cup squad; Dhananjaya de Silva left out












