When will the first fast be in Pakistan? Suparco has predicted.
Posted By: Amjad on 14-02-2026 | 10:07:48Category: Political Videos, Newsسُپارکو نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ ترجمان سُپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو چکی ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے، اسی بنیاد پر چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔ سُپارکو کا کہنا ہے کہ سائنسی حسابات کے مطابق 18 فروری کی شام چاند دکھائی دینے کی توقع ہے، جس کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہو سکتا ہے۔ تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، اسپارکو کی پیش گوئی محض سائنسی اندازے پر مبنی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ رمضان کے آغاز سے متعلق سرکاری اعلان کا انتظار کریں، جو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا جائے گا۔

India look to break New Zealand and Ahmedabad jinx
ICC postpones March 25-27 Doha meeting; may reschedule it in April
Rawal fight in vain as Australia secure comfortable 10-wicket win
Energy crisis due to Iran war, Bangladesh announces closure of universities
Iran's latest attacks on Israeli and US bases, 4 US anti-missile defense radars destroyed
Israeli ground forces enter Lebanon, heavy clashes with Lebanese forces continue












