Bharat Mein Principal Samet 13 Professors...
Posted By: Abid on 15-02-2021 | 08:32:37Category: Political Videos, Newsبہار: بھارتی ریاست بہار میں کالج پرنسپل اور 12 پروفیسرز کو ملک کے پہلے صدر آنجہانی ڈاکٹر راجیندر پرساد کی سالگرہ کی تقریب میں نامناسب انداز سے رقص کرنے پر معطل کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں ملک کے پہلے صدر آنجہانی راجیندر پرساد کی سالگرہ پر منعقد کردہ تقریب میں مقامی لوک گلوکارہ کا نغمہ چلانے اور اس پر بے ہودہ رقص کرنے پر 13 پروفیسرز کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔
سالگرہ کے موقع پر آنجہانی صدر کے نام سے موسوم راجیندر کالج میں ثقافتی تقریب رکھی گئی تھی، اختتام سے قبل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرمیندر رانجن سنگھ نے لوک گلوکارہ سپنا چوہدری کے نغمے چلانے کی فرمائش کی۔
جیسے ہی نغمہ شروع ہوا پرنسپل اور 5 خواتین سمیت 12 پروفیسرز اسٹیج پر چڑھ گئے اور اپنے منصب اور تقریب کے وقار کے خیال سے بے نیاز اور مست ہوکر ناچنے لگے۔ تقریب کے شرکا کو بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی یہ غیر شائستہ حرکت پسند نہیں آئی۔
کالج پرنسپل اور 12 پروفیسرز کے ناچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ تعلیم نے ان سب کو معطل کردیا اور 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











