Video Viral Hone Par Mulzim Giraftaar
Posted By: Ahmed on 15-02-2021 | 10:55:21Category: Political Videos, Newsکراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نے گھوڑے پر سوار ہو کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق 13 فروری کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک سیکٹر اے ون میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم عابد علی کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اور گھوڑے کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔
انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ملزم گھوڑے کے ساتھ اسلحہ لہراتے ہوئے دکھائی دیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











