Kashmir Mein Bharti Police Hamle Mein...
Posted By: Joshi on 19-02-2021 | 05:20:56Category: Political Videos, Newsسرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی بھارتی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور بڈگام کے علاقے میں بھارتی پولیس پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس پر پہلا حملہ سرینگر کے علاقے بگھت میں ہوا جہاں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












