Balochistan Awami Party requests withdrawal of PTI nominee
Posted By: Akhtar on 24-02-2021 | 06:20:00Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر احمد خان، نصیب اللہ بازئی، احسان ریکی اور اسرار ترین پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدوار عبدالقادر دستبردار ہو جائیں تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں جیت سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشاورت کے لئے قاسم سوری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اور سینیٹ امیدوار دستبرداری سے متعلق کل دوبارہ کوئٹہ میں مذاکرات ہوں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











