Kayara Advani's photo shoot rained down on Siddharth photographers
Posted By: akbar on 24-02-2021 | 06:24:22Category: Political Videos, Newsممبئی: بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔
ان دنوں بالی ووڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے خوب چرچے ہیں، دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں چاہے کوئی پارٹی ہو یا ایوارڈ فنکشن، صرف یہی نہیں بلکہ کیارا ایڈوانی ہر دوسرے دن سدھارتھ ملہوترا کے گھر پر موجود ہوتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کے باعث جب جب کیارا سدھارتھ کے گھر جاتی ہیں تو فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر کیمرا لگا کر بیٹھ جاتی ہے، شاید یہی بات سدھارتھ کو بری لگ گئی اور وہ فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔
الی ووڈ رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر غصے میں آگئے، سدھارتھ نے فوٹوگرافرز سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہا تاہم فوٹوگرافرز کے انکار پر اداکار اور فوٹوگرافرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد سدھارتھ ملہوترا واپس گھر میں چلے گئے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











