No-confidence motion against PM may come after Senate elections - Bilawal Bhutto Zardari
Posted By: ali asghar on 24-02-2021 | 06:25:37Category: Political Videos, Newsلاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، کوئی بھی الیکشن ہو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، پی ڈی ایم نے حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، حکومت برے طریقے سے ہاری ہے۔
بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا مل کر مقابلہ کریں گے، اسی لیے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنایا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کم ووٹ کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں، لیکن ہم کم تعداد سے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد کے سفر کے لے کر آگے جا رہے ہیں، سب کو کہہ رہے ہیں کہ اس گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو، مارچ کے آخر میں مارچ بھی ہو گا، ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے، امید ہے قوم کو سینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ دیں گے، سینیٹ الیکشن کے بعد بھی پی ڈی ایم کے ساتھ رہیں گے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












