Declining gold prices in the global market and a sharp rise in Pakistan
Posted By: Joshi on 13-03-2021 | 06:47:55Category: Political Videos, Newsکراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1727 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2550 روپے اور 2185 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 735 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











