Peshawar; The youth committed suicide in custody, police station was suspended and SHO was arrested
Posted By: Ahmed on 14-03-2021 | 21:44:31Category: Political Videos, Newsپشاور؛ نوجوان نے حوالات میں خودکشی کرلی، تھانہ معطل اور ایس ایچ او گرفتار
پشاور؛ نوجوان نے حوالات میں خودکشی کرلی، تھانہ معطل اور ایس ایچ او گرفتارشیئرٹویٹ
ویب ڈیسک اتوار 14 مارچ 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
نوجوان کی خودکشی کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس غفلت کی مرتکب قرار، گورنر اور وزیراعلیٰ کے نوٹسز، فوری انصاف کرنے کا حکم (فوٹو : ایکسپریس)
نوجوان کی خودکشی کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس غفلت کی مرتکب قرار، گورنر اور وزیراعلیٰ کے نوٹسز، فوری انصاف کرنے کا حکم (فوٹو : ایکسپریس)
پشاور: تلخ کلامی کے بعد دکان داروں پر اسلحہ تاننے والے لڑکے کو دکان داروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا بعدازاں حوالات سے لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی، گورنر اور وزیراعلیٰ کے نوٹس پر پورا تھانہ معطل کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ غربی کی حدود لیاقت بازار میں دکان داروں کے ساتھ تلخ کلامی پر ورسک روڈ کے رہائشی 18 سالہ شاہ زیب ولد خیال اکبر نے دکان داروں پر اسلحہ تان لیا جس پر انہوں نے موقع پر شاہ زیب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
مقامی پولیس نے شاہ زیب کے خلاف 15AA کے تحت ایف آئی آر درج رجسٹرڈ کی بعدازاں شاہ زیب کی حوالات میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جس کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نے اپنی جیکٹ سے خود کو لٹکا کر اپنی جان لے لی۔
واقعے کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا والد کا بھی مذمتی بیان آیا جس میں انہوں نے بیٹے کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ لڑکے کی ہلاکت کی خبر سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر وائرل ہوگئی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











