Putin's interesting response to his American counterpart
Posted By: ali asghar on 18-03-2021 | 20:50:16Category: Political Videos, Newsماسکو: صدر بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنے پر روسی صدر پیوٹن کا دلچسپ اور معنی خیز جواب سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کوصدر پیوٹن نے روسی ٹی وی پر صدر بائیڈن کے اس بیان کا جواب دیاجس میں امریکی ہم منصب نے انھیں قاتل اور بے روح شخص قرار دیا تھا۔
انہوں نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں کہی جانے والی ایک بات یاد آگئی کہ ’’جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے‘‘۔ لیکن یہ محض بچکانہ لطیفہ یا تک بندی نہیں ، اس کے پیچھے گہرا نفسیاتی تجزیہ ہے۔ ہم ہمیشہ وہی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں جو ہمارے اندر ہوتی ہیں۔
بائیڈن کے سخت تبصروں کا جواب دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ میں امریکی صدر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور کسی تضحیک یا طنز کی نیت کے بغیر انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ان کی اچھی صحت کا خواہاں ہوں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











