Membership of those violating party discipline may be affected, says Shah Mehmood Qureshi
Posted By: Ahmed on 19-05-2021 | 07:20:02Category: Political Videos, Newsنجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرنے والے اراکین کی گفتگو سنی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی، ان کی خواہش تھی کہ تحقیقات کیلئے ان کی پسندیدہ شخصیت کو نامزد کیا جائے، وزیر اعظم نے ان کے کہنے پر علی ظفر کو ذمہ داریاں تفویض کیں، علی ظفر نے ابھی اپنی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش نہیں کی، عمران خان کو آپ اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہیں تو ان پر اعتماد کریں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام اراکین، پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے امید ہے وہ ایسا نہیں کریں گے، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پر کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے بانی چیئرمین ہیں، ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ صاحبان بھی آج اسمبلیوں میں نہ ہوتے، اگر آپ عمران خان پر اعتماد نہیں رکھتے تو آپ کے پاس تحریک انصاف میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی، عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو پھر ان کے فیصلوں پر آمادگی کا اظہار کرنا چاہیے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











