Meeting of Greek Ambassador - Pakistan is a safe country for tourism, business and sports.
Posted By: Kabir Khan on 21-09-2021 | 12:04:37Category: Political Videos, Newsیونان کے سفیر کی ملاقات۔۔پاکستان سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔جنر ل باجوہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،یونانی سفیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے، افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، انہوںنے افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیرملکی عملے کے انخلاءمیں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔

Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country
Lakki Marwat - CTD's intelligence-based operation, 6 terrorists killed
US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media











