In which American city is Google going to build a more expensive office than 2 billion?
Posted By: Zaheer Khan on 22-09-2021 | 10:11:37Category: Political Videos, Newsامریکا کے کس شہر میں گوگل 2 ارب ڈالرز سے بھی مہنگا آفس بنانے جا رہا ہے؟
نیویارک: گوگل امریکی شہر نیویارک میں نیا آفس بنانے جا رہا ہے جو 2 ارب ڈالر سے زائد قیمت کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا نیا دفتر خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل اربوں روپے کی مالیت کا آفس امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں خرید رہا ہے، مین ہیٹن کے ویسٹ سائیڈ پر نئی عمارت کی خریداری کا یہ معاہدہ کرونا کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے بڑا معاہدہ ہے جو کہ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل بھی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ 2023 کے وسط تک مین ہیٹن میں سینٹ جان ٹرمینل کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ آفس نیویارک ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گا۔
گوگل کے مطابق نیویارک سٹی میں گوگل کے ملازمین کی تعداد 12 ہزار ہے، جو کیلیفورنیا آفس کے بعد گوگل کی دوسری سب سے بڑی افرادی قوت ہے۔
ایک طرف کمپنی کرونا کے بعد ملازمین کے لیے نئی عمارت خرید رہی ہے، وہیں کمپنی مبینہ طور پر ان ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے پر غور بھی کر رہی ہے، جو مستقل طور پر آن لائن کام کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تاہم گوگل نے اپنے کارکنوں کی دفتر میں واپسی اگلے جنوری تک مؤخر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گوگل، فیس بک، ایپل، ایمازون ڈاٹ کام اور دیگر ٹیک کمپنیاں حالیہ برسوں میں امریکا میں سب سے مہنگی جگہوں کو کرائے پر لیتی یا انھیں خریدتی دکھائی دی ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











