Woman dies on flight from Islamabad to London, emergency landing in Tashkent
Posted By: Zaheer Khan on 22-09-2021 | 11:18:06Category: Political Videos, Newsاسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کا انتقال، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ
کراچی: اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز میں خاتون مسافر انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔
پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، طیارہ تاشقند کے قریب تھا، کہ اچانک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کے عملے نے خاتون کی طبیعت اچانک بگڑنے پر تاشقند ایئر پورٹ پر ڈاکٹر اور ایمبولینس طلب کی، تاہم خاتون دل کے دورے کو سہہ نہیں پائیں اور انتقال کر گئیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 2 مارچ کو بھارتی ایئر لائن کے ایک طیارے کو بھی دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی، شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، اور وہ انتقال کر گیا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











