Threat to New Zealand team The cyber crime wing registered a case
Posted By: Zaheer Khan on 22-09-2021 | 14:55:20Category: Political Videos, Newsنیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی کا معاملہ؛ سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا
راولپنڈی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی ودھمکی کے معاملے پر سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ملنے والی دھمکی کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ سائبر ونگ اسلام آباد کے سب انسپکڑ محمد وسیم کی مدعیت کی درج کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کردیا تھا اور بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi
After Petrol, Pakistan Faces Another Electricity Shock
Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI












