What options did you give to England? Chairman PCB told everything
Posted By: Ahmed Ali on 22-09-2021 | 15:41:12Category: Political Videos, Newsانگلینڈ کو کیا آپشنز دیے؟ چیئرمین پی سی بی نے سب بتا دیا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈبھاگ گئی انگلینڈکےنہ آنےکاکوئی جوازہی نہیں بنتا تھا دونوں دورےمنسوخ ہونےسےسب سےزیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے انگلینڈ سے کہا کہ ہم کیسےیقین کرلیں کہ 2022میں ٹیم بھیجیں گے؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ دونوں بورڈزکے پاس بہت آپشن تھے ای سی بی کوکہادوسری ٹیم بھیج دیں یاآئندہ کی تاریخیں دےدیں نیوٹرل سیکیورٹی والوں نےکہا ایسی سیکیورٹی کہیں نہیں دی جاتی جیسی پاکستان میں دی گئی فارمولہ اورفٹ بال میچزمیں بھی ایسی سیکیورٹی نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بڑےبڑےایونٹس سےجڑےہیں وہاں پیسےزیادہ ملتےہیں انٹرنیشنل پلیئرزدباؤمیں ہیں جکڑے ہوئے ہیں لیکن وہ بتاتےنہیں پیسوں کےخاطرانٹرنیشنل کھلاڑیوں نےاپناڈی این اےتبدیل کردیا، آسٹریلوی کھلاڑی ہنس ہنس کربھارت سےمیچ کھیلتےہیں
رمیز راجا نے کہا کہ 20سال سے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتا ہوا آرہا ہوں پاکستان ٹیم کواس حدتک سمجھ گیا ہوں کہ ہارنے اور جیتنےکا بتا سکتا ہوں وزیراعظم کہیں یانہ کہیں میں قومی ٹیم کوبہترکروں گا قومی ٹیم کےپاس اپنی پرفارمنس کیلئےایک ماہ کاوقت ہے وزیراعظم عمران خان سےکھلاڑیوں کی ملاقات ایک اہم قدم ہے لیجنڈ کرکٹرزکےساتھ بھی کھلاڑیوں کاسیشن ایک اچھی تجویزہے بابراعظم سمیت پوری ٹیم کووزیراعظم نے کہا جیتنے کیلئے میچ کھیلناہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












