Lifting economic sanctions on Afghanistan, China
Posted By: Baba Khan on 23-09-2021 | 06:45:17Category: Political Videos, Newsافغانستان پرعائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں، چین
بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغان عوام کا قومی اثاثہ ہیں جس پر نہ صرف ان کا اپنا حق ہونا چاہیے بلکہ استعمال بھی انہیں خود ہی کرنا چاہیے لہذا عالمی برادری زرمبادلہ کو افغانستان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے سودے بازی کے طور پر استعمال نہ کرے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











