American actress Nicole Richie found it expensive to celebrate her birthday
Posted By: Zaheer Khan on 23-09-2021 | 15:04:51Category: Political Videos, Newsامریکی اداکارہ نیکول رچی کو سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا
کیلفورنیا: امریکی فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ نیکول رچی کو اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیکول رچی اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ آؤٹ ڈور پارٹی میں اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔ نیکول رچی کے سامنے برتھ ڈے کیک رکھا ہے جس پر اداکارہ کی بچپن کی تصور موجود ہے۔
امریکی اداکارہ کی سالگرہ کی خوشیاں اس وقت خاک ہوگئیں جب وہ کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کے لیے جھکیں اور ان کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی۔ آگ لگنے پر اداکارہ ایک دم چونک اٹھیں اور آگ بجھانے کے لیے بالوں کو تھپتھپانے لگیں۔
عام طور پر لوگ اس طرح کا واقعہ پیش آنے کے بعد اسے چھپاتے ہیں لیکن نیکول رچی نے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جہاں لاکھوں مداحوں نے اس دیکھا اور اس پر تبصرے لکھے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












