Accused arrested for renting arms to tik tokers in Karachi
Posted By: Ahmed Ali on 24-09-2021 | 11:42:33Category: Political Videos, Newsکراچی میں ٹک ٹاکرز کو کرائے پر اسلحہ دینے والا ملزم گرفتار
کراچی: مومن آباد پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے کرائے پر اسلحہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق مومن آباد پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم نوعمر لڑکوں کو ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے لیے اسلحہ کرائے پر دیتا تھا۔
سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد ویڈیوز موصول ہوئی تھیں جن میں کم عمر لڑکے اسلحے کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نظر آتے تھے، پولیس نے سخت محنت کے بعد ویڈیو میں موجود لڑکوں کو حراست میں لیا اور پھر ان سے کی گئی تفتیش کی روشنی میں ملزم سلمان تک پہنچی۔
ابتدائی بیان میں ملزم سلمان کا کہنا ہے کہ وہ اسلحہ ڈیلر ہے اور نہ صرف ٹک ٹاک کے لیے کرائے پر اسلحہ دیتا ہے بلکہ وہ جرائم پیش افراد کو بھی اسلحہ فروخت اور کرائے پر دے چکا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











