Interim bail of Chaudhry Parvez Elahi dismissed
Posted By: Amjad on 11-05-2023 | 14:07:06Category: Political Videos, Newsلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چو ہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکنے کے معاملہ پر قائم دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست عدم پیروی پر خارج کی ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ، جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ عبوری ضمانت کے لئے درخواست گزار کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











