Operation completed in North Balochistan, 7 soldiers martyred, 6 terrorists killed
Posted By: Khan on 13-05-2023 | 13:00:36Category: Political Videos, Newsآئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے جانے والی 3 فیملیز کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے ، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانا شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے روابط کا پتا چلانےکے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سپانسرز کو گرفتار کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی میں حائل رکاوٹ کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











