Alleged harassment of a female police officer, the president orders the federal ombudsman to investigate
Posted By: Akram Khan on 14-05-2023 | 13:00:41Category: Political Videos, Newsصدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات اور 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کریں، منصفانہ ٹرائل کا حق ہر شہری کا ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے، آئین ناصرف شکایت کنندہ بلکہ ملزمان کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا حق متقاضی ہے کہ ہر فریق کو انصاف پر یقین ہو، ملزم نے محکمانہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ انصاف یقینی بنانے کے لئے انکوائری کی ذمے داری محتسب کو سونپنا مناسب ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے مرد اہلکار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا، محتسب نے ازسر نو انکوائری کے لئے کیس اسلام آباد پولیس کو واپس بھجوایا تھا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











