Renowned actress of Sindhi dramas Shabiran Chana passed away
Posted By: Akram Khan on 15-05-2023 | 11:58:31Category: Political Videos, Newsسندھی ڈراموں کی نامور اداکارہ شبیراں چنہ انتقال کرگئی ہیں، وہ چند روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں اور کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔اداکارہ کے انتقال کی خبر تصدیق دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والے ادارے کے سی ای او خالد حسین نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق شبیراں چنہ سندھی ڈراموں کی اداکارہ تھیں اور وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اپنا نام بنا چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ شبیراں چنہ کی گاڑی کو 24 اپریل کو نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تھا۔کئی روز تک اداکارہ کا ہسپتال میں علاج جاری تھا تاہم آج وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











