Prime Minister Shahbaz Sharif's advice to Imran Khan
Posted By: Jabba on 15-05-2023 | 11:59:12Category: Political Videos, Newsملک میں سیاسی افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے بالخصوص سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلا ف سخت بیانات اور ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کا جواب ٹوئٹر پر دیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اِدھر اُدھر کی باتیں چھوڑیں شامل تفتیش ہوں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں بات ختم۔ واضح رہے کہ عمران خان نے آج اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بغیر کسی تحقیقات پی ٹی آئی لیڈر شپ اور 7 ہزارکارکنوں کو جیلوں میں بھیج دیا گیا۔ یہ بھی تحقیقات نہیں کی گئیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملے اور نہتے مظاہرین کی ہلاکتوں کا ذمے دار کون ہے؟ اس دوران سپریم کورٹ پر قبضے اور آئین کوروندنے کیلیے غنڈوں کو سہولت دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت پر پابندی لگانا ہے۔ تمام پاکستانی پرامن مظاہروں کیلیے تیار رہیں۔ سپریم کورٹ اور آئین کی تباہی کا مطلب پاکستان کے خواب کا اختتام ہوگا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











