People in Pakistan have the right to express themselves. America
Posted By: Amjad on 16-05-2023 | 10:57:30Category: Political Videos, Newsامریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرکہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے،پاکستان میں لوگوں کو اپنے اظہار کا حق ہے، یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کونقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں، مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












