Maryam Nawaz's reaction to the Chief Justice's remarks
Posted By: Jabba on 16-05-2023 | 17:33:35Category: Political Videos, Newsپاکستان مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟۔مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھ لیے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پرضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے10 افراد کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں۔ مجھے یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر گڈ ٹو سی کہا تھا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











