Top Rated Posts ....
Search

Forecast of rains in different areas of Pakistan, high alert continues

Posted By: Jabba on 22-05-2023 | 14:34:06Category: Political Videos, News


پی ڈی ایم اے نے بارش کی پیشگوئی کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا۔آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری،گلیات ،اٹک ، چکوال، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے ، میانوالی،خوشاب، بھکر،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہاوالدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔شیخوپورہ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، نارووال، قصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پاکپتن،اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،ڈی جی خان، راجن پور، ملتان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پرتیز آندھی، جھکڑچلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جس سے کھڑی فصلوں ،سبزیوں ،باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔خیبرپختونخوااور کشمیرمیں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ،قلات خضدار لسبیلہ ،کیچ اور پنجگور میں گردآلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات ترتیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.