Top Rated Posts ....
Search

The main accused who set fire to Radio Pakistan arrested

Posted By: Amjad on 22-05-2023 | 14:34:45Category: Political Videos, News


پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پشاور پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی شناخت مختلف ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلا ئوگھیرا ئوکیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.