President Dr. Arif Alvi congratulated Recep Tayyip Erdoğan on his re-election as the President of Turkey
Posted By: Akram on 29-05-2023 | 14:40:40Category: Political Videos, Newsصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز دوست اور بھائی صدررجب طیب اردوان کو ترکی کے صدر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ ان خیالات کااظہار صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوموار کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی متحرک قیادت میں ہمارے تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔ ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











