Sharaab o Shabaab Ki Mehfil Aur Actress Meera
Posted By: Ahmed on 07-09-2018 | 19:46:32Category: Political Videos, Newsشراب وشباب کی محفل اور اداکارہ میرا ۔۔۔۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے نام سر عام رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے
شراب وشباب کی محفل اور اداکارہ میرا ۔۔۔۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے نام سر عام رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے۔۔۔کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی شخصیت علی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو پولیس اہلکاروں نے ان کے دوست سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک



گیسٹ ہاؤس پر کارروائی کی، جہاں علی سلیم اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس گیسٹ ہاؤس میں غیر اخلاقی و غیر قانونی کام جاری ہے جس کے بعد یہاں چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران گھر سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں علی سلیم بھی موجود تھے۔گیسٹ ہاؤس پر چھاپے کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پولیس کو اس گھر میں مغوی بچے اور اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔کارروائی کے دوران پولیس کو گھر سے شراب کی بوتلیں بھی ملی، جس کے بعد علی سلیم اور دوست کے خلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چھاپے کے دوران 39 سالہ علی سلیم اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو بھی ہوئے۔لائیو ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ثاقب ملک کی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے کراچی آئے ہوئے ہیں اور اس گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے، جب پولیس نے چھاپہ مار کے انہیں گرفتار کیا۔علی سلیم نے بتایا کہ چھاپے کے دوران انہوں نے خود 15 پر پولیس کو فون کرکے اس معاملے کی اطلاع بھی دی، جبکہ اداکار نے یہ بھی انکشاف کیاکہ چھاپے کے دوران
اداکارہ میرا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ میرا ویڈیو میں کہیں بھی نظر نہیں آئیں۔اداکار نے گیسٹ ہاؤس کے باہر بھی ایک اور لائیو ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان پر تشدد کرکے ان کے کپڑے بھی پھاڑدیے۔علی سلیم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں بنائی ئی اُن کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے میرا کو گرفتار نہیں کیا تاہم انہوں نے اس کی وجہ بتانے سے انکار کردیا۔بعدازاں علی سلیم نے تھانے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویے پر معافی مانگتے ہوئے معاملے کو غلط فہمی قرار دیا، جبکہ ساتھ کھڑے اہلکار نے بتایا کہ چھاپے کے دوران علی سلیم کو شراب کی بوتلوں کے ساتھ پایا گیا تھا۔یاد رہے کہ علی سلیم عرف بیگم نوازش علی کا شمار پاکستان کے نامور ٹی وی میزبانوں میں کیا جاتا ہے، وہ 2010 میں بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 4 کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مشہور کامیڈی پروگرام ہم سب اُمید سے ہیں میں جلوہ گر ہوکر کیا، جس کے بعد ان کا اپنا مزاحیہ شو سامنے آیا، جس میں وہ بیگم نوازش علی بنے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












