Bani Gala Mein Mein Ab Kya Hoga
Posted By: Abid on 18-09-2018 | 01:05:04Category: Political Videos, Newsبنی گالہ میں واقع غیرقانونی تعمیرات کے ساتھ کیا ہو گا؟ چیف جسٹس نے بڑاحکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون اور بنی گالہ میں واقع غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ جائزہ لے کر ان تعمیرات کو ریگولرائز کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹر ای الیون اور بنی گالہ میں واقع غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے سپریم کورٹ میں کی۔عدالت نے سی ڈی اے کو ہائی کورٹ کے فیصلے کی سفارشات کی روشنی میں تمام تعمیرات کا چھ مہینے میں جائزہ لینے اور ہر دو مہینے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اورجاری تعمیرات پرکام روکتے ہوئے حکم دیا کہ ایک انچ کی مزید تعمیر پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اب قانون کی حکمرانی آگئی ہے سب کو قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











