Breaking News Modi Ki Khair Nahi
Posted By: Ahmed on 29-09-2019 | 09:20:09Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: مودی کی اب خیر نہیں ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی ایئر پورٹ پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ” میں وعدہ کرتاہوں کہ مودی کی فاشسٹ حکومت ، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا ۔وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی
میں کشمیر کا کامیاب مقدمہ لڑنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اسلام آباد میں پاکستانی عوام نے ان کا بھر پور استقبال کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں استقبال کیلئے آنے والے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتاہوں جس طرح آپ نے ہماری کامیابی کیلئے دعائیں کی کہ ہم اپنے مشکل وقت میں گھرے ہوئے کشمیریوں کیلئے کا کیس اقوام متحدہ میں بھر پور طریقے سے رکھیں ، اس پر میں قوم کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ سب سے پہلے یاد رکھیں کہ جو ہم اب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہولیکن پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ، ہم ان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اپنے اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں ،80 لاکھ لوگوں کو ہندوستان کی فوج نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہواہے ، میں صرف یہ سمجھانا چاہتاہوں کہ جدو جہد میں اونچ نیچ ہو تی ہے ، جدو جہد اونچ نیچ کا ہی نام ہے ، اچھا اور برا وقت دونوں آتے ہیں ، آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا ہے ،آپ نے مایوس اس لیے نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں جب تک آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کے لوگ جدو جہد کرتے رہیں گے اور انشااللہ وہ آزادی جیتیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ میں وعدہ کرتاہوںمودی کی فاشسٹ حکومت ، یہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔جو میرے ساتھ میرے ساتھ بیس سال سے سفر کرر ہے ہیں میں نے ایک چیز ان کو سمجھائی ہے کہ کوشش انسان کی ہوتی ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے ، ہم کامیاب ہوں گے ۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












