Dramas Mein Kaam Karne Waale Bache...
Posted By: Kabir on 12-10-2019 | 13:16:26Category: Political Videos, Newsڈراموں میں کام کرنے والے بچوں کے ساتھ ہمارے ہاں کیا سلوک کیا جاتا ہے ؟ اداکارہ حرا مانی نے انڈسٹری کا بڑا راز فاش کر دیا
کراچی(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ڈراموں کی شوٹنگز کے دوران بچوں کا وقت ضائع ہونے پر آواز اٹھائی ۔ انھوں نے پروگرام پروڈیوسرز اور والدین سے سوشل میڈیا پر اہم مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے آنکھوں دیکھے واقعے کو شیئر کیا اور لکھا کہ ’’بہترین پرورش اور اہمیت بچوں کا
بنیادی حق ہے‘‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’ویسے تو ہم ہر بات شیئر کرتے ہیں تو میں نے سوچا کہ آپ کے ساتھ یہ بات بھی شیئر کروں ، ممکن ہے کہ میری بات متعلقہ افراد تک پہنچ جائے‘‘۔انہوں نے لکھا کہ کچھ دنوں پہلے میں ایک شوٹ پر تھی جہاں پر دو بچے بھی اپنا سین ریکارڈ کرانے آئے ہوئے تھے، انتظامی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اُن بچوں کو 8 گھنٹے تک انتظار کروایا گیا ۔حرا مانی نے لکھا کہ ’’اپنے سر سے بوجھ اتارنے کے لیے بچوں کو سیٹ پر جلدی بلوایا لیا جاتا ہے، اس بات پر مجھے بہت غصہ آتا ہے کیونکہ آپ ان آرٹسٹ بچوں کو اپنے بچوں کی طرح نہیں سمجھتے‘‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’’عام طور پر بچوں کے سین کم اور بہت مختصر دورانیے کے ہوتے ہیں اس لیے اُن کی ریکارڈنگ پہلے ہی کر لینا چاہیے، اگر ایسا ہو جائے تو وہ بخوشی اچھا کام کریں گے‘‘۔حرا مانی نے بچوں کے والدین سے درخواست کی کہ وہ والدین جو اپنے بچوں کو شوٹ پر لاتے ہیں اُن کاٹائمنگ اور کھانے پینے کے حوالے سے بہت خیال رکھا کریں کیونکہ جب تک ہم خود اپنے بچوں کو اہمیت نہیں دیں گے تب تک دوسرا بھی اس بات کا خیال نہیں رکھے گا اور نہ ہی آپ کے بچوں کو اہمیت دے گا ۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











