Father and son arrested for abusing women
Posted By: Kabir on 10-05-2021 | 16:27:40Category: Political Videos, Newsوفاقی دارلحکومت میں پولیس نے خواتین سےزیادتی، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفقیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم عبدالوحید ملزم احمد کا باپ ہے اور یہ دونوں مل کریہ گھناؤنا کام کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون دفتر سے گھر جارہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور(احمد) بہانہ بنا کر گاڑی دوسرے راستے کی طرف لے گیا۔ اور سنسان جگہ پر ٹیکسی روک کرباپ ( عبدالوحید ) نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرارہوگئے۔
دوران تفتیش اس بات کا نکشاف بھی ہواہے کہ دونوں ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی، چوری اوراغواء جیسے معتدد سنگین مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ سہالہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











