Government decides to mobilize FIA regarding Shahbaz Sharif
Posted By: Joshi on 10-05-2021 | 16:32:13Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: حکومت نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے جب کہ وزیراعظم نے عید کے بعد شہزاد اکبر سے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر فواد چوہدری اور علی ظفر شریک تھے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











