Saudi Arabia announces permission for foreigners to perform Hajj this year
Posted By: Abid on 11-05-2021 | 02:57:33Category: Political Videos, Newsریاض: سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد سعودی عرب میں حج کے لیے آتے ہیں تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











