13 killed, 42 injured in Afghanistan bombings
Posted By: Joshi on 11-05-2021 | 02:59:39Category: Political Videos, Newsکابل: افغانستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا بم دھماکا صوبے زابل میں ہوا جہاں مسافر بس سڑک کنارے لگے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبے پروان میں ہوا جہاں ایک اور بس سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور چیکنگ کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دونوں بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











