Lockdown could increase from May 16 if Corona cases increase, Balochistan government spokesman
Posted By: Kabir on 11-05-2021 | 03:01:28Category: Political Videos, Newsکوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن 16 مئی سے بھی بڑھ سکتا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، گزشتہ برس عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں 3 سے 4 گنا اضافہ ہوا تھا، اگر اس بار احتیاط نہیں کی گئی تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دے رہے ہیں، آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے، مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے، تاجروں سمیت دیگر لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے، کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے بھی بڑھ سکتی ہیں۔ 15 مئی تک عید کے تعطیلات کا اعلان ہوا ہے اس دوران عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











