3 Kashmiri youths martyred by Indian Army firing in occupied Kashmir
Posted By: Akbar on 11-05-2021 | 05:14:51Category: Political Videos, Newsسرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں وادی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔
بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ اس دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل کردیا ہے، اس کے علاوہ میڈیا کو بھی علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











