The UAE and Bahrain have created a safe travel route for vaccinated travelers.
Posted By: Ahmed on 11-05-2021 | 05:17:58Category: Political Videos, Newsمتحدہ عرب امارات اور بحرین نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے ایک ’’محفوظ سفری راہداری‘‘ قائم کردی ہے۔ زرائع کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے افراد عیدالفطر کی چھٹیوں میں دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ سفر کرسکیں گے۔انھیں ایک سے دوسرے ملک میں آمد کے موقع پرقرنطین میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔البتہ انھیں میزبان ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذالعمل دوسری احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنا ہوگی۔ بیان کے مطابق یواے ای اور بحرین کے جو شہری اور مکین اس استثنا سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،انھیں اپنی آمد پر حکام کو ثبوت کے طور پرکووِڈ-19 کی ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کا سرٹی فیکیٹ دکھانا ہوگا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











