Lahore Samait Punjab Mein Barish
Posted By: Kabir on 13-05-2021 | 04:16:48Category: Political Videos, Newsلاہورسمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
عارفوالا میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر بھر میں اندھیرے کا راج ہوگیا۔
چنیوٹ اور گردونواح میں بھی کالی گھٹاؤں کا راج ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو بارش کے باعث عید کی نماز پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث عید گاہ ، اسلامیہ کالج سمیت دیگر مقامات پر عید کی نماز نہ پڑھائی جاسکی اور مسجدوں میں رش رہا۔ گوجرانوالہ اور گردنواح میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔
لاہور میں طوفانی بارش کے باعث کمشنر کیپٹن محمد عثمان نے تمام محکموں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












