PM calls Palestinian president, condemns Israeli atrocities
Posted By: Joshi on 13-05-2021 | 12:37:34Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کرکے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں بے گناہ نمازیوں پر حملے شرمناک ہیں۔
وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا، بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی مکمل حمایت اور فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ بھی کیا، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے صدر محمود عباس کو پاکستانی عوام کی جانب سے یکجہتی کا پیغام پہنچایا، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر ہر ممکن کوشش اور مدد کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نے صورتحال پر عالمی رہنماوں سے رابطوں پر بھی آگاہ کیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کے بر وقت ردعمل کی تعریف کی، غزہ اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کو بھی سراہا۔
صدر محمود عباس نے وزیر اعظم کو حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا، آئندہ کی حکمت عملی اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











