Allah Pakistan Ko Bharat Jaise Halaat Se Mehfoz Rakhe
Posted By: Ahmed on 14-05-2021 | 01:48:51Category: Political Videos, Newsوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ پاکستان کو بھارت جیسے حالات سے محفوظ رکھے، احتیاطی تدابیر سے کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ قبلہ اول پر چڑھائی کی گئی، اسرائیلی بربریت کا کھیل بند ہونا چاہیے۔ ملتان میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کورونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہے،عید کے دوران قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے، بھارت میں لاکھوں افراد روزانہ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، اللہ تعالی پاکستان کو بھارت جیسے حالات سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ترک صدر سے فلسطین کےمعاملے پر بات چیت ہوئی، مجھے وزیراعظم کا ترک وزیرخارجہ کے ساتھ رابطے کا پیغام ملا، فلسطین کی صورتحال پر آج ترک ہم منصب سے بات کروں گا، وزیراعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی بات کی، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے، 27 رمضان کوقبلہ اول پر بےدردی سے چڑھائی کی گئی۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں، سلامتی کونسل میں بھی مسئلہ فلسطین کواجاگر کیا گیا، افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ رہا ہے، عالمی برادری نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، پاک ایران تعلقات میں بہتری اورگرم جوشی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











