Another Korean military soldier escaped to South Korea
Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 02:46:29Category: Political Videos, Newsپیا نگ یا نگ۔۔۔جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے سرحدی محافظوں پر اس وقت خبردار کرنے کیلئے فائرنگ کی جب وہ اپنے بھاگ جانے والے ایک فوجی کو تلاش کر رہے تھے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے ایک فوجی نے بھاگ کر دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو عبور کیا۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک فوجی ان کی چوکی کے پاس آیا۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ 13 نومبر کو بھی شمالی کوریا کا ایک فوجی دونوں ممالک کے درمیان زون سے بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچا تھا تاہم سرحد عبور کرتے ہوئے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ بھاگ کر آنیوالے شمالی کوریا کے سپاہی کو حراست میں لے لیا گیا اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اس سال شمالی کوریا سے فرار ہونے والے افراد کی تعداد میں 2016 کے مقابلے میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے۔سیٔول میں حکام کے مطابق جنوری 2017 سے اگست 2017 تک شمالی کوریا سے 780 افراد ملک چھوڑ کر بھاگے ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country










