Miss America resigns over the Naziba emails about former Hasinaaon
Posted By: Wali on 24-12-2017 | 03:10:08Category: Political Videos, Newsمس امریکہ آرگنائزیشن (ایم اے او) کے سی ای او سیم ہسکل نے مقابلہِ حسن میں شریک خواتین کے ساتھ نازیبا انداز اختیار کرنے سے متعلق ای میلز منظر عام پر آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں ادارے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مسٹر ہسکل کا استعفیٰ منظور کیا جاتا ہے اور چیئر پرسن لن ویئڈنر بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افشا ہونے والی ای میلز میں مقابلہ حسن میں کامیاب ہونے والی سابقہ خواتین کے بارے میں نازیبا حوالے دیے گئے ہیں اور ان کی جنسی زندگی کے بارے میں بھی بیہودہ تبصرے کیے گئے ہیں۔
ایم او اےتصویر کے کاپی رائٹTWITTER
اس مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین نے ان ہولناک انکشافات پر تنقید کی ہے۔
اس تنظیم کے صدر اور چیف آپریٹنگ افسر جوش رینڈل نے بھی عہدہ چھور دیا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 'حالیہ واقعات کی روشنی میں انھوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔'
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایم اے او نے کہا ہے کہ مس ویئڈنر جانے سے پہلے انھیں نئی لیڈر شپ کو لانے میں مدد دیں گی۔
مسٹر ہسکل نے ایم اے او کی جانب سے ان کی معطلی کے بیان سے کچھ ہی گھنٹوں بعد اپنا استعفیٰ دیا۔
دی ہفنگٹن پوسٹ نے ہسکل اور ادارے کے دیگر افراد کے درمیان مبینہ طور پر تین سال تک کے ای میلز کے تبادلے کو شائع کیا ہے۔


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












