Philippines: The destruction of 'Storm' Tomb, more than 180 deaths, dozens of missing
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 03:58:18Category: Political Videos, Newsفلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 180 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
فلپائن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیمین نامی طوفان جزیرہ منڈاناؤ کے حصوں میں اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔
شدید بارشوں کے بعد بجلی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ تین روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











