Philippines: Announces the implementation of martial law in the Mandandao island
Posted By: Akram on 24-12-2017 | 03:59:23Category: Political Videos, Newsفلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے فوج اور نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر دو مہینوں کے لیے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں جنوبی جزیرے میں سکیورٹی فورسز کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے کہ منڈاناؤ میں کئی باغی مسلم گروپ برسر پیکار ہیں اور وہ زیادہ آٹونومی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
٭ 'صدر دوتیرتے 200 افراد کے قتل میں ملوث ہیں'
مسٹر دوتیرتے نے مارشل لا لگانے کا اعلان روس کے اپنے دورے کے دوران کیا اور انھیں یہ دورہ مختصر کرکے وطن واپس آنا پڑا۔
مارشل لا کے تحت فوج کو قانون نافذ کرنے کے اختیارات مل جاتے ہیں اور وہ لوگوں کے بغیر کسی چارج کے طویل مدت تک حراست میں رکھ سکتے ہیں۔
اپنے روسی دورے میں صدر پوتن سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ ان کے ملک کو دولت اسلامیہ اور ديگر جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے مزید جدید اسلحوں کو ضرورت ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ منڈاناؤ جزیرے کا اہم شہر مراوی منگل کو اس وقت بھڑک اٹھا جب فوج نے ایک جنگجو تنظیم کے سربراہ کی تلاش شروع کی جس نے دولت اسلامیہ کے ساتھ وفاداری کا عہد کر رکھا ہے۔
اس شہر کی آبادی تقریبا دو لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔
وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے بتایا کہ تصادم میں شامل جنگجو موتے گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ مسٹر ڈیلفن نے مزید بتایا کہ جنگجوؤں نے ایک ہسپتال اور ایک جیل پر قبضہ کر رکھا تھا اور چرچ سمیت کئی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔
مراوی فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں تقریبا 800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
فلپائن کے آئین میں صدر کو بیرونی حملے یا بغاوت کو روکنے کے لیے صرف 60 دنوں کے لیے مارشل لا نافذ کرنے کا اختیار ہے جبکہ پارلیمان میں اسے 48 گھنٹوں میں ختم کر سکتی ہے جبکہ سپریم کورٹ اس کے قانونی جواز پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












