Terrorism damaged Pakistan's $ 120 billion, Ayaz Siddiq
Posted By: Akram on 24-12-2017 | 04:05:48Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ دنیا میں دہشتگردی سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ دہشتگردی سے پاکستان کواب تک 120 ارب ڈالرکامالی نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آ باد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس ’’دہشت گردی اوربین العلاقائی رابطے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایازصادق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں دہشت گردوں سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں رہا، دنیا میں دہشتگردی سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کواب تک 120 ارب ڈالرکا مالی نقصان پہنچ چکا ہے، کانفرنس میں شریک تمام ممالک دہشتگردی کوہرشکل میں مسترد کرتےہیں، اسپیکرزکانفرنس کوفورم کی شکل میں ہرسال ہونا چاہیے۔
ایازصادق نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزیں پاکستان، ترکی اورایران میں ہیں، پارلیمانی ڈپلومیسی سے چیلنجزکا مقابلہ بہتراندازمیں کیا جاسکتا ہے، آپس کے اختلافات سے ترقی نہیں رکنی چاہیے، عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر اورمشرق وسطیٰ کےتنازعات حل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important












